تازہ تر ین

انسٹاگرام کا نیا فیچر ‘ایڈٹس’، کیپ کٹ کو ٹکر

میٹا کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے منگل کے روز اپنی خصوصی ایڈیٹس ویڈیو کری ایشن ایپ کا آغاز کردیا جس کے اندر وہ تمام فیچرز موجود تھے جو ٹک ٹاک نے پہلے ہی فراہم کر رکھی ہیں۔

نئی ایپ کری ایٹرز کو پروجیکٹ آئیڈیاز ترتیب دینے، ویڈیو شوٹ اور ایڈٹ کرنے اور کانٹینٹ کے بارے میں انسائٹس تک رسائی کی اجازت دیتی ہے۔

ایڈٹس میں بیک گراؤنڈ کی تبدیلی، خودکار کیپشننگ اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز شامل ہیں جو تصاویر کو ویڈیو میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے جنوری میں ایپ کا اعلان کرتے ہوئے ایک ریل پوسٹ کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت دنیا میں بہت کچھ ہو رہا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے، ہم سمجھتے ہیں کہ آپ میں سے ان لوگوں کے لیے جو نہ صرف انسٹاگرام کے لیے بلکہ دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ویڈیوز بناتے ہیں، سب سے زبردست تخلیقی ٹولز بنانا ہمارا کام ہے۔

یہ ایپ ‘ایڈٹس’ کیپ کٹ کا جواب معلوم ہوتی ہے جو ٹک ٹاک کی سسٹر ایپ ہے اور چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، جو صارفین کو اپنے فون یا کمپیوٹر پر ویڈیو بنانے اور اس میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

ٹک ٹاک کے غیر یقینی مستقبل کے ساتھ، انسٹاگرام کی جانب سے ایڈیٹس کو لانچ کرنے کے اقدام کو کری ایٹر اکانومی میں مختصر ویڈیو کری ایشن کے اگلے دور میں مقام حاصل کرنے کے ایک قدم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار TikTok کے امریکی آپریشنز کو منقطع کرنے یا مؤثر پابندی کا سامنا کرنے کے لیے بائٹ ڈانس کو دی گئی آخری تاریخ میں توسیع کی تھی، اب یہ ڈیڈ لائن تاریخ کے وسط تک مؤثر ہوگی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain