تازہ تر ین

سکیش چندرشیکھر کا جیل سے جیکولین کیلئے جذباتی پیغام,جزیرہ خرید گفٹ کر دیا

بالی ووڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے مبینہ سابقہ بوائے فرینڈ سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ کے نام جذباتی پیغام شیئر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ جیکولین فرنانڈس کے نام ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے ان کی مرحومہ والدہ کم فرنینڈس کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

 سکیش نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیکولین کی والدہ ’جیکولین کی بیٹی کے روپ میں دوبارہ جنم لیں گی‘۔

اپنے پیغام میں سکیش نے کہا کہ انہوں نے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں وہ زمین خرید لی ہے جہاں پہلے کھیتی باڑی ہو رہی تھی۔ اب وہاں ایک نجی باغ تیار کیا گیا ہے جسے ’کمز گارڈن بائی جیکولین فرنینڈس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سکیش نے اس باغ کو ایسٹر کے موقع پر جیکولین کے لیے تحفہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کی والدہ کی یاد میں پیش کیا گیا ہے۔

جیل میں قید سکیش نے مزید کہا کہ وہ جیکولین کو اس مشکل وقت میں سہارا دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ سکیش نے اصرار کیا کہ بہت سے لوگ صرف ذاتی مفاد کے لیے جیکولین کے قریب ہیں، لیکن وہ خود ان کے ساتھ خلوص نیت سے کھڑے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain