تازہ تر ین

پی ایس ایل 10، زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 129 رنز پر آؤٹ ہوگئی، لاہور قلندرز کی جانب سے فخززمان 10، آصف علی 5، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹے۔

شاہین شاہ آفریدی 16 رنز بنا سکے، سکندر رضا 52 رنز بناکر نمایاں رہے، رشاد حسین 13، حارث رؤف 10 اور محمد عاذب صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

129 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور پہلی وکٹ صرف 2 رنز پر گر گئی تھی، جب صائم اتنے ہی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

تاہم، اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور حسین طلعت نے سنبھل کر بیٹنگ کی، بابر نے 42 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 56 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 37 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس طرح پشاور زلمی نے مقرر ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا اور لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح حاصل کر لی۔

لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندر نے 4 میچز کھیل کر 2 جیتے اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور اس وقت وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی نے اتنے ہی میچز کھیل کر ایک کامیابی اور 3 ناکامیوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، جس نے 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain