تازہ تر ین

ایلون مسک کی والدہ کی ‘سبیا ساچی’ کے لہنگے میں ادائیں

دنیا کے معروف ارب پتی ایلون مسک کی والدہ، کینیڈین ماڈل اور ماہرِ غذائیت مائے مسک ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب نہایت منفرد اور روایتی انداز میں منائی۔

 اس موقع پر انہوں نے مشہور بھارتی ڈیزائنر ‘سبیا ساچی مکھرجی’ کا تیار کردہ خوبصورت گلابی لہنگا زیب تن کیا، جس نے تقریب میں موجود تمام شرکاء کو ان کے انداز کا معترف بنا دیا۔

بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق، مائے مسک نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بھارتی روایتی لباس کا انتخاب کر کے ایک خوبصورت اور یادگار انداز اپنایا۔

 انہوں نے اپنی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنے بیٹے ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ممبئی میں انہیں پھولوں کا دلکش تحفہ بھجوایا۔=

مائے مسک نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ،‘ممبئی میں سالگرہ کے موقع پر پھول بھیجنے کے لیے شکریہ، ایلون!‘

شیئر کی گئی تصاویر میں مائے مسک کو سبیا ساچی کے تیار کردہ مکمل آستینوں والے بوٹ نیک لائن بلاؤز، نفیس کڑھائی اور سنہری کام سے آراستہ گلابی رنگ کے خوبصورت لہنگے اور دوپٹے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا لباس شاہانہ وقار اور روایتی حسن کا حسین امتزاج پیش کر رہا تھا۔

انہوں نے اس شاندار لباس کے ساتھ سبیا ساچی ہائی جیولری کے سنہری جھمکوں کا انتخاب کیا، جو ان کے روایتی انداز کو مزید جاذبِ نظر بنا رہے تھے۔

میک اپ کے انتخاب میں بھی مائے مسک نے نفاست اور سادگی کو ترجیح دی اورگلابی بلش، نرم ہائی لائٹر، پلکوں پر ہلکی مسکارا، ونگڈ آئی لائنر، براؤن اسموکی آئی شیڈو اور جاذبِ نظر سرخ لپ اسٹک نے ان کے لُک کو مکمل کیا۔

مائے مسک کا یہ منفرد اور باوقار انداز سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے، جہاں انہیں نہ صرف ان کے لباس بلکہ ثقافتی احترام اور جمالیاتی ذوق کے باعث بھی سراہا جا رہا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain