تازہ تر ین

CID کی کاسٹ کے اثاثے سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

بھارت کا مقبول ترین کرائم انویسٹیگیشن ڈرامہ ’سی آئی ڈی‘ کا سیزن 2 ‘سونی ٹی وی’ پر نشر کیا جارہا ہے، شو کا سیزن 2 بھی نہ صرف ناظرین کے دل جیت رہا ہے بلکہ حالیہ دنوں میں خوب موضوع بحث بھی بنا ہوا ہے۔

1998ء میں شروع ہونے والا یہ طویل المدتی سیریل 2018 میں بند کر دیا گیا تھا، جس سے لاکھوں مداح افسردہ ہو گئے تھے، تاہم مداحوں کے اصرار اور محبت کے باعث 2024 میں ‘سی آئی ڈی 2’ کے نام سے اس کا نیا سیزن منظرِ عام پر آیا۔

‘سی آئی ڈی 2’ میں شیو اجی ستم نے ایک بار پھر اپنے مشہور کردار اے سی پی پردیومن کے روپ میں واپسی کی تھی، ساتھ ہی دیانند شیٹی (دیا) اور آدتیہ شریواستو (ابھجیت) بھی اپنے یادگار کرداروں میں نظر آئے، تاہم جلد ہی مداحوں کے لیے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی جب ‘سی آئی ڈی’ میں اے سی پی پردیومن کی موت دکھائی گئی، جس سے اس ڈرامے کے مداح شدید مایوس ہو گئے۔

اسی دوران شو میں پرتھ سمنتھان کی انٹری ہوئی، جنہوں نے اے سی پی پردیومن کی جگہ اے سی پی آیوشمان کا کردار نبھانا شروع کیا لیکن مداحوں کی جانب سے انکی انٹری پر ملاجلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

شو میں سی آئی ڈی کے جانباز افسران اپنی جان پر کھیل کر بڑے بڑے خطرناک کیسز حل کرتے نظر آتے ہیں، حقیقی زندگی میں شو کی کاسٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہے، آئیے جانتے ہیں۔

شیواجی ستم

شیوادی ساتم، جو دہائیوں سے ’سی آئی ڈی‘ کا چہرہ سمجھے جاتے تھے، انہوں نے حال ہی میں شو کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی موجودہ نیٹ ورتھ 30 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

حال ہی میں شیواجی ستم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک مبہم پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں شو میں انکی ممکنہ واپسی کا اشارہ دیا گیا ہے، جس سے مداحوں میں تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔

ادیتیہ شریواستو

ادیتیہ شریواستو، جو شو میں سینئر انسپکٹر ابھیجیت کا کردار ادا کر رہے ہیں، اپنی لاجواب اداکاری کی بدولت ناظرین میں خاصے مقبول ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان کی نیٹ ورتھ لگ بھگ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان ہے۔

دیانند شیٹی

دیانند شیٹی، جنہوں نے ’دیا دروازہ توڑ دو‘ جیسے ڈائیلاگز سے شہرت پائی، انکی نیٹ ورتھ تقریباً 18 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان کی آمدنی میں اداکاری کے علاوہ برانڈ اینڈورسمنٹس کا بھی بڑا حصہ ہے۔

نریندر گپتا

فارینسک ایسکپرٹ ڈاکٹر سالونکے کا کردار ادا کرنے والے نریندر گپتا کی نیٹ ورتھ 2025 میں 30.4 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ان کی دولت کا سہرا اداکاری کے علاوہ مختلف پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کو بھی جاتا ہے۔

شردھا موسلے

شردھا موسلے، جو ڈاکٹر طارقہ کے کردار سے مشہور ہوئیں، انکی نیٹ ورتھ تقریباً 11 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور بزنس پراجیکٹس سے بھی خوب کمائی کر رہی ہیں۔

پرتھ سمتھان

’کیسی یہ یاریاں‘ اور ’کسوٹی زندگی کی‘ جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے پرتھ سمتهان کی ’سی آئی ڈی‘ میں شمولیت نے ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پرتھ کی ‘سی آئی ڈی’ میں شمولیت پر ملے جلے تبصرے سامنے آ رہے ہیں، کچھ ان کی اداکاری کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ اب بھی پرانے چہروں کو یاد کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان کی موجودہ نیٹ ورتھ تقریباً 20 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain