تازہ تر ین

ایئر اسپیس کی نگرانی سخت، گلگت و اسکردو کی پروازیں منسوخ

ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے سیکورٹی کے پیش نظر ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے، خصوصی طور پر بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

مشکوک پروازوں کی خصوصی اجازت اعلیٰ سطح پر ملنے کی بعد دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گلگت اور اسکردو کیلئے آج آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سےگلگت جانے والی پرواز پی کے 601، اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451، اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز پی کے 605 ، اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز پی کے 603، گلگت سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 602 اور گلگت سے اسلام آباد کی پرواز 604 منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایئر بلیو کی اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی اے 251 اور واپس آنے والی پرواز252 آپریٹ کی گئیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain