را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے بھی پہلگام حملے میں ناقص سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔
را کے سابق سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام کا واقعہ ناقص سیکیورٹی کے باعث پیش آیا۔ حملے کو نہ روک پانا مکمل ناکامی تھی۔
پاک بھارت جنگ سے متعلق سوال پر امرجیت سنگھ نے کہا کہ اب جنگ کا مطلب نیوکلیئر جنگ ہے جو آخری اور بدترین آپشن ہے لیکن میرے خیال میں جنگ کا کوئی امکان نہیں۔
پاکستان پر حملے کا بے بنیاد الزام عائد کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ ثبوت فراہم کرنے سے یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر پھیل جائے گا۔
را کے سابق سربراہ نے یہ بھی کہا کہ پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں لیکن کشمیری مسلمانوں پر بھارت میں تشدد کرنا غلط ہے۔
بھارتی ایجنسی را بھارتی ایجنسی را کےسابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت کا یہ بیان پہلگام حملے کے فالس فلیگ ہونے کا واضح اقرار ہے۔
دفاعی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ بی جے پی نے اپنے ہر دور اقتدار میں فالس فلیگ حملے کر کےانتہا پسند ہندوؤں کو اکساکر سیاسی فائدہ اٹھایا ہے۔