تازہ تر ین

پی ایس ایل10: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگزکامیچ ری شیڈول کرنیکا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ری شیڈول ہونے والے اس میچ کےحوالے پی سی بی مناسب وقت پر نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کرے گا۔

گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے آج رات کے میچ کے لیے رقم  واپس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ آج رات کے مقابلے کے لیے آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں خود بخود ہو جائے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain