نئی دہلی : بی جے پی وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ کو دہشت گروں کی بہن قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت پر پاکستان کے جواب کے بعد بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے ہیں، مدھیہ پردیش سے مرکزی کابینہ کے وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلمان ترجمان کو دہشت گردوں کی بہن کہہ دیا۔
وجے شاہ کا کہنا تھا کہ مودی نے حملہ آوروں کی بہن کو ہی جہازمیں بھیج کرحملے کروائے اور دہشت گردوں کی بہن کرنل صوفیہ قریشی کو سبق سکھانے کیلئے آگے کر دیا۔
اس نفرت انگیز بیان سے حکومت شدید تنقید کی زد میں آگئی، اسے بھارتی فوج کی مسلم اہلکاروں کے ساتھ متعصبانہ رویہ قراردیا جا رہا ہے۔
اپوزیشن نے وجے شاہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کوتقسیم کرنےکےمترادف قراردیا۔
کانگریس کارکنوں نے کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے پر وجے شاہ کیخلاف مظاہرہ کیا، کانگریس کے مشتعل کارکنوں نے وجے شاہ کے نام کی تختی پر سیاہی پھینک دی۔
کانگریس کے کارکنوں نے وجے شاہ اور مودی سرکار کیخلاف نعرے بھی لگائے، مودی سرکار مردہ باد، وجے شاہ مردہ باد کے نعرے بھی لگے۔
یاد رہے کرنل صوفیہ نے آپریشن سندورکی میڈیا بریفنگ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کیا تھا۔