تازہ تر ین

آرمی چیف عاصم منیر کی راولپنڈی اسٹیڈیم آمد، پی ایس ایل میچ میں دلچسپی

پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین میچ دیکھنے کیلئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا جبکہ تماشائیوں نے آرمی چیف کا کھڑے ہو کر خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے شرکت کرکے دنیا کو ایک پیغام دیا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔

سینیٹر ناصر محمود بٹ، رکن قومی اسمبلی بریسٹر دانیال چوہدری، رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر السلام اور رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار کا ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ملک ہم نے بے پناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔ پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم جیتے لیکن جیتے گا پاکستان ہم زندہ قوم ہیں۔

شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کی پہچان بن گئی ہے۔ بزدل بھارت آئی پی ایل منعقد نہ کراسکا جبکہ افواج پاکستان اور موجودہ حکومت نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔نو دن پہلے جب جنگ کا سماں تھا اور آج کرکٹ کا میلہ سجانا ایک مشکل ٹاسک تھا پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain