تازہ تر ین

گوہر کی رائے ذاتی ہے، پارٹی مؤقف نہیں — علیمہ خان

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، تین چار گھنٹے ہم بیٹھے رہے لیکن ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ملی، بانی نے جج صاحب کو بتایا میری بہن باہر ہے انکو اندر آنے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے احکامات کے باوجود ہمیں اندر نہیں بلایا گیا، ہماری ملاقاتوں میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ایک قیدی کی سہولت بھی انہیں نہیں دی جارہیں، بانی نے کہا ہے انہیں کتابیں نہیں دی جارہی نہ  بچوں سے بات کروارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کو بلکل تنہا کیا جارہا ہے، یہاں ججز کے احکامات نہیں مانے جارہے، بانی نے کہا ہے جمہوریت رول آف لاء اور اخلاقیات پر کھڑی ہوتی ہے، بانی نے کہا ہے پاکستان میں رول آف لاء اور اخلاقیات دفن کردی گئی ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت پوری ہوچکی ہے،  ابھی تک نئے الیکشن کمشنر کو تعینات ہوجانا چاہیئے تھا، بانی نے کہا ہے یہ نظام ایسے نہیں چل سکتا، بانی نے کہا ہے پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے دوبارہ کہا ہے مودی کوئی نہ کوئی شرارت ضرور کرے گا، بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے اگر بھارت ہے تو اسکا مطلب مودی ایکٹیو ہوچکا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے وہ پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے تیار ہے، بانی نے واضع کہا ہے انہیں کوئی ملنے نہیں آیا ہے، پارٹی کے اندر سے بھی اگر کوئی مذاکرات کی بات کرے تو ہم نہیں مانیں گے، بانی نے کہا ہے یہ خبریں صرف توجہ ہٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا خطاب دینے پر بیان ذاتی حیثیت میں دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا بیان کل ہم نے دے دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے، اگر بیرسٹر گوہر خان نے کوئی خراج تحسین پیش کیا تو ذاتی حیثیت میں کیا ہے، پارٹی کی رائے بیرسٹر گوہر خان کی رائے نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain