تازہ تر ین

ماہرہ کا ڈینم لُک چھا گیا! مداحوں نے ’حسین ترین‘قرار دیا

پاکستانی حسینہ ماہرہ خان نے اپنی فلم ‘لَو گورو’ کی پروموشن کے دوران اپنایا گیا ایک اور اسٹائلش انداز فینز کے ساتھ شیئر کردیا۔

ماہرہ خان کی اداکاری تو زبردست ہے ہی لیکن انکا فیشن سینس بھی کسی سے کم نہیں بلکہ انکی ڈریسنگ ایسی ہے ہے کیا پاکستان بلکہ بھارت میں بھی فیشن کے متوالے ان کے لُکس کاپی کرتے ہیں۔

فیشن آئیکون ماہرہ خان کا ڈراما ‘ہمسفر’ میں لانگ فراکس پہن کر ٹرینڈ سیٹ کرنا ہو یا پھر اپنی شادی کے ہر ایک ایونٹ میں لیا گیا لُک کو ہر ایک کے خوب چرچے ہوئے۔

ان دنوں ماہرہ خان اپنی عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے کو تیار فلم ‘لَو گورو’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ہر نئے ایونٹ میں نت نئے لُکس میں نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ ڈینم سیٹ پہنی نظر آئیں۔

ماہرہ خان نے سلیولیس ڈینم جیکٹ کے ساتھ وائڈ لیگز ڈینم پینٹس پہنی نظر آئیں اور اپنے دلکش لُک سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔

ماہرہ خان کا یہ ڈینم سیٹ پاکستانی برانڈ ‘راستہ’ کا شاہکار ہے جس کی قیمت اس کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

ڈینم ویسٹ کی قیمت 32ہزار 400 روپے ہے جبکہ اس ڈینم پینٹس کی قیمت 23ہزار 400 روپے ہے۔

ماہرہ خان کے اپنا لُک مکمل کرتے ہوئے ایک ہاتھ میں سلور ہاتھ کا پنجہ پہنا جبکہ زلفوں کو کھلا چھوڑ دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain