تازہ تر ین

سلطان راہی سے آخری لمحے کا بوسہ، بیٹے کا انکشاف

پاکستان شوبز کے اداکار حیدر سلطان نے والد سلطان راہی سے آخری ملاقات کے یادگار لمحات کا احوال بتا دیا۔

حیدر سلطان نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے والد، لیجنڈری فلم اسٹار سلطان راہی کے ساتھ آخری ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔ حیدر سلطان بتایا کہ اُن کے والد اسلام آباد ویزہ کے معاملات کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

حیدر کے مطابق جب والد کی گاڑی نکل رہی تھی تو انہوں نے والد کو الوداع کہا، لیکن کچھ بے چینی محسوس کرتے ہوئے گاڑی کی طرف دوبارہ بڑھے اور والد کو گال پر بوسہ دیا اور پوچھا کہ وہ ساتھ چلیں؟ جس پر سلطان راہی نے انکار کیا اور اکیلے روانہ ہو گئے۔

اداکار نے بتایا کہ اُسی دن ان کے والد کو گولی مار دی گئی۔ اُس وقت حیدر صرف 18 برس کے تھے۔

حیدر نے اپنے والد کی عاجزی کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ سلطان راہی ہر کسی کو پہلے سلام کرتے تھے۔ ایک موقع پر ایک صفائی کرنے والے نے اُن سے سلام نہ کرنے کا شکوہ کیا، جس پر سلطان راہی گاڑی سے اترے، اُس شخص کو گلے لگایا اور سلام کیا۔

یاد رہے کہ سلطان راہی نے 800 سے زائد فلموں میں کام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا وہ 1996 میں ایک افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain