تازہ تر ین

واشنگٹن: شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں فرار

واشنگٹن : امریکی ریاست واشنگٹن میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں، جس سے مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ واٹ کام کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا رہے تھے۔ ٹرک کے الٹنے کے بعد یہ تمام مکھیاں فضا میں پھیل گئیں۔

انتظامیہ نے فوری طور پر علاقے کے مکینوں کو ٹرک کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ پولیس اور ہنگامی ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ ماہرین اور شہد پالنے والے افراد مکھیاں قابو کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

حکام کو اُمید ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کی طرف لوٹ آئیں گی اور صورتحال پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain