تازہ تر ین

‘ماں’ دیکھنے کیلئے سینما جانے والوں کو کیا سرپرائز ملے گا؟

اپنی بہترین اداکاری اور خوش مزاجی کے سبب مشہور بالی وڈ اداکارہ کاجول اب اگلی بار ایک ڈراؤنی فلم ‘ماں’ میں نظر آئیں گی جس کے ٹریلر اور پروموشنل کانٹینٹ نے شائقین میں خاصہ تجسس پیدا کردیا ہے۔

اسی لیے فلم انڈسٹڑی اور ٹریڈ سے منسلک افراد یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ یہ ہارر فلم باکس آفس پر کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔

فلم جون کے آخری ویک اینڈ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی اور جو ناظرین یہ فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کریں گے وہ سرپرائز ہوجائیں گے کیونکہ انہیں اگلی بڑی فلم ‘سن آف سردار 2’ کا ٹیزر دیکھنے کا موقع ملے گا جس میں کاجول کے شوہر اجے دیوگن مرکزی کردار میں ہیں۔

اس سلسلے میں ذرائع نے بالی وڈ ہنگامہ کو بتایا کہ ‘یہ سب کچھ بہت اچھے طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے، سن آف سردار 2 اور ماں دونوں ہی دیوگن فلمز اور جیو اسٹوڈیوز کی چھتری تلے بنائی گئی ہیں’۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ‘سن آف سردار 2 کی ریلیز میں ایک مہینہ باقی ہے اور بنانے والے ویسے بھی ٹیزر کو ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، چنانچہ میکرز نے یہ فیصلہ کیا فلم کے ٹیزر کو فلم ماں کے پرنٹس کے ساتھ ہی جوڑ دیا جائے تاکہ ناظرین سینما میں اس کا لطف اٹھا سکیں اوع تمام فریقین اس فیصلے پر متفق ہو گئے’۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘سن آف سردار 2 کا ٹیزر سب سے پہلے منگل 24 جون کو ڈیجیٹل طور پر ریلیز کیا جائے گا اور 27 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے پر ناظرین ماں کے ساتھ بڑے پردے پر اس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔’

فلم ‘ماں’ میں کھرین شرما، رونیت بوس اور اندرانیل سینگپتا بھی اداکاری کی ہے، اسے فلم چھوری (2021) اور چھوری 2 (2025) سے شہرت پانے والے ہدایتکار وشال فوریا نے ڈائریکٹ ہے۔

جہاں تک سن آف سردار 2 کا تعلق ہے، اس میں اجے دیوگن کے مقابل مرکزی کردار میں مرونل ٹھاکر موجود ہیں، اسٹار کاسٹ میں روی کشن، دیپک ڈوبریال، کبرا سیت، چنکی پانڈے، شرت سکسینہ، وندو دارا سنگھ، سنجے مشرا، نیرو باجوہ اور آنجہانی مکل دیو شامل ہیں۔

اسے وجے کمار اروڑہ نے ڈائریکٹ کیا ہے، یہ کامیڈی فلم 25 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ماں کا ٹریلر لانچ 29 مئی کو ہوا تھا اور اس موقع پر کاجول اور اجے کی مزاحیہ گفتگو نے قہقے لگوادیے تھے۔

میزبان نے کاسٹنگ کے حوالے سے پوچھا کہ ‘کہاں سے شروعات ہوئی؟’ جس پر کاجول نے اپنے ٹریڈ مارک انداز میں فوراً جواب دیا کہ ‘گھر سے شورع ہوئی! وہ میرے علاوہ کس کو خوفناک کردار میں سوچ سکتے ہیں’ اس پر اجے دیوگن نے بھی ہنستے ہوئے کہا کہ ‘کوئی بھی شوہر اپنی بیوی کو ہی کاسٹ کرے گا’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain