ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی بوائز کی مختلف کیٹیگریز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
بوائز انڈر 19 کے پری کوارٹر فائنل میں عبداللہ نواز نے بھارت کے تاونیت سنگھ منڈرا کو شکست دی، عبداللہ نواز کی کامیابی کا اسکور 11۔4، 11۔5 اور 11۔6 رہا۔
انڈر 19 میں پاکستان کے انس شاہ کو 5 گیمز کے مقابلے میں بھارت کے یوشا نفیس نے 3۔ 2 سے ہرایا۔
انڈر 15 میں پاکستاں کے احمد رایان خلیل نے بھارت کے سیکنڈ سیڈ شریاس جھا کو شکست دی جب کہ انڈر 15 کے ٹاپ سیڈ نعمان خان بھی ملائیشیا کے محمد عفوات زولفیکی کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
بوائز انڈر 13 میں پاکستان کے ٹاپ سیڈ سہیل عدنان نے ملایشیا کے مائر الفائد کو شکست دی۔