تازہ تر ین

‘ آنکھوں کی گستاخیاں’ ٹریلر لانچ؛ شنایا کا اوپس مومنٹ وائرل

بالی وڈ اداکار سنجے کی بیٹی شنایا کپور اپنی اپکمنگ  فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ کے ساتھ بالی وڈ میں اپنے شاندار  ڈیبیو کیلئے تیار ہیں ۔

فلم میکرز کی جانب سے فلم  کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کردیا گیا ہے جہاں وکرانت میسی اور شنایا کپور کی فلم کے ٹریلر لانچ کیلئے ایک شاندار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ایونٹ میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی تاہم ایونٹ سے اداکارہ شنایا کپور کا دلکش لُک لائم لائٹ چرانے میں کامیاب ہوگیا۔

جہاں ایک جانب سوشل میڈیا صارفین ٹریلر لانچ میں اداکارہ شنایا کپور کو دیکھ کر ان کی  دلکشی کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آئے وہیں دوسری جانب ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران شنایا کو ایک بڑے وارڈروب فیلیئرکا سامنا کرنا پڑا۔

شنایا کپور کے اُوپس مومنٹ کی یہ صورتحال اس وقت  بدتر ہوئی جب ایک نیوز پورٹل نے اس واقعے کی ویڈیو آن لائن شیئر کرتے شنایا کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے نمایاں کیا۔

انسٹنٹ بالی وڈ نامی انسٹاگرام ہینڈل کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں اداکارہ  شنایا کپور کو اپنے اسپیشل دن کے موقع پر اس وقت ان کمفرٹیبل ہوتے دیکھا گیا جب ان کے دلکش بلاوز کی نان وزیبل اسٹرپ جو بلاوز کے ایک حصے کو دوسرے سے جوڑ رہی تھی ٹوٹ گئی۔

شنایا، وکرانت کی ‘آنکھوں کی گستاخیاں’ کا پہلا پوسٹر دھوم مچاگیا

اس موقع پر کیمروں سے گھری اداکارہ اپنا بلاؤز سنبھالتے ہوئے فورا  اپنی ٹیم کی جانب دوڑیں اور اس صورتحال میں ان کے چہرے کے اڑے ہوئے رنگ کو بآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم انسٹاگرام  پیج نے اس لمحے کو ایرو کی مدد  نمایاں کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کا کیپشن کچھ یوں تھا کہ ‘شنایا کپور نے اپنے اس اوپس مومنٹ کو بہت ہی خوبصورتی سے ہینڈل کیا‘۔

لیکن یہ ویڈیو نیٹیزنز کی  جانب سے شدید تنقید کی زد میں آئی، سوشل میڈیا صارفین نے پورٹل کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سخت تنقید کی۔

صارفین کا ردعمل

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شنایا  کے اوپس مومنٹ کو آن لائن شیئر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟‘، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘وہ اوپس مومنٹ تو انہوں  نے سنبھال لیا لیکن آپ  نےاپنی ریپوٹیشن تباہ کردی‘۔

 ایک صارف نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘ایتھکس کہاں ہیں؟ جس انداز میں آپ نے اس لمحے کی نشاندہی کی اور کیمرہ فوکس کیا وہ سراسر  بے شرمی ہے‘۔

دوسری جانب  اداکارہ شنایا کپور نے بڑی بہادری سے اپنا لباس درست کرتے ہوئے  دوبارہ اسٹیج پر واپسی کی جس کیلئے مداح انہیں کافی سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 نومبر 1999 کو پیدا ہونے والی شنایا کپور نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز فلم گنجن سکسینا: دی کارگل گرل میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا۔

اگرچہ ابتدائی طور پر وہ کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم سے ایکٹنگ میں ڈیبیو کرنے والی تھیں لیکن وہ منصوبہ ختم ہو گیا اور اب وہ ‘آنکھوں کی گستاخیاں’ کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

فلموں کے علاوہ  وہ گرو رندھاوا کی ایک میوزک ویڈیو میں بھی نظر آ چکی ہیں، جو 16 مئی 2025 کو یوٹیوب پر ریلیز ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain