تازہ تر ین

انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک، 38 لاپتا

جکارتہ: انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاحتی جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنےکا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں عملے کے 12 ارکان سمیت 65 افراد سوار تھے جن میں سے 23 افراد کو ریسکو کرلیا گیا ہے تاہم 38 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain