تازہ تر ین

ہالی وڈ واک آف فیم اسٹار پانے والا پہلا بھارتی اداکار کون؟

ہالی وڈ چیمبر آف کامرس کے انتخابی پینل نے بدھ کی شام ہالی وڈ کی مشہور واک آف فیم 2025 میں شامل ہونے والی شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

ان مشہور شخصیات میں سے ہر ایک کو مشہور ہالی وڈ واک آف فیم پر ایک ستارہ ملے گا، اس فہرست میں بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں، جو مغرب میں اپنی فلم XXX: The Return of Xander Cage میں نظر آنے کے لیے مشہور ہیں۔

’ہالی وڈ واک آف فیم’، دیپیکا پڈوکون نے تاریخ رقم کردی

دیپیکا کی اس باوقار فہرست میں شمولیت کو بھارت میں بہت سے لوگوں نے سراہا، ایسے میں کچھ لوگوں نے انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی شخصیت قرار دیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ پہلی شخصیت نہیں بلکہ سال قبل یہ اعزاز ایک بھارتی شہری کو مل چکا تھا۔

1960 میں ہالی وڈ واک آف فیم کی کلاس میں 2025 سے قبل پہلی اور اب تک کی واحد مرتبہ ایک ہندوستانی نام شامل تھا اور یہ نام سابو دستگیر تھا، جس سے شاید ہندوستان میں لوگ واقف نہ ہوں لیکن دوسری جنگ عظیم سے پہلے وہ ایک ہالی وڈ سینسیشن تھے۔

سال 1924 میں میسور میں پیدا ہونے والے اابو ایک ہاتھی بان کے بیٹے تھے جنہیں امریکی فلم ساز رابرٹ فلہرٹی نے اپنی 1937 کی فلم، ایلیفینٹ بوائے کے لیے منتخب کیا تھا، جس کی کہانی روڈ یارڈ کپلنگ کی کتاب پر مبنی تھی۔

1938 میں سابقٓو فلم ‘دی ڈرم’ کے ساتھ ہالی وڈ چلے گئے تھے، 1940 میں وہ ہالی وڈ میں اس وقت ایک اسٹار بن گئے جب انہوں نے فینٹیسی ایڈونچر فلم ‘دا تھیف آف بغداد’ میں ابو کا کردار ادا کیا۔

پاکستانی اداکار نوید رضا ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل؟

اگلے چند سال میں سابو موگلی، عربین نائٹس، وائٹ سیویج، اور کوبرا وومن جیسی کامیاب فلموں میں نظر آئیں، نوعمری میں ہی سابو ہالی وُڈ کے بڑے فینٹسی اور ایکشن فلموں کے سب سے مقبول غیر سفید فام اداکاروں میں شامل ہو گئے تھے۔

1944 میں امریکی شہری بننے کے بعد سابو نے امریکی فوج میں شمولیت اختیار کی اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ بھی لیا لیکن یہ ان کے کریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا کیوں کہ اس کے بعد انہیں فلمی کردار کم ملنے لگے تھے۔

50 کی دہائی میں سابو زیادہ تر ناکام یورپی فلموں میں نظر آئے، 1957 میں انہیں محبوب خان نے مدر انڈیا میں مرکزی کردار کے لیے ان پر غور کیا تھا لیکن سابو اس کے لیے ضروری ورک پرمٹ حاصل نہیں کر سکے تھے اور پھر یہ کردار آخر کار سنیل دت کو مل گیا۔

سابو نے کبھی کسی ہندوستانی فلم میں کام نہیں کیا، وہ 1963 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جب ان کی عمر صرف 39 سال تھی۔

گیل گیڈوٹ کا نام ’واک آف فیم‘ میں شامل ہونے پر کہرام مچ گیا

اس طرح سابو پہلے بھارتی اداکار تھے جنہیں مغرب میں کامیابی ملی، دا تھیف آف بغداد اورریمپیج جیسی کامیاب فلموں میں ان کی اداکاری نے انہیں ہالی ٓووڈ میں ایک پہچانا چہرہ بنا دیا تھا۔

ان کی موت کے برسوں بعد کبیر بیدی، اوم پوری، اور امریش پوری جیسے ہندوستانی اداکار نے ہالی وڈ کی فلموں میں اکا دکا کردار نبھائے، یہاں تک کہ نصیر الدین شاہ اور انوپم کھیر بھی امریکی فلموں میں نظر آئے، لیکن ان دونوں میں سے کسی نے بھی مین لیڈ نہیں نبھائی۔

بعدازاں ایشوریا رائے اور بعد میں پریانکا چوپڑا نے بڑی ہالی وُڈ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرکے ایک بار پھر بھارتی اداکاروں کو مغرب میں نمایاں کیا۔ اس دوران عرفان خان نے بھی ہالی وُڈ میں شاندار کیریئر بنایا، جو ہالی وڈ کے شاندار پروجیکٹس میں مرکزی کردار اور معاون کرداروں کے طور پر نظر آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain