تازہ تر ین

ایران پر پابندیاں وقت پر ہٹائیں گے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی اور اب درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے ۔

وائٹ ہاؤس میں دیے گئے  عشائیے پر اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ   امریکا نے ایران کی 3 نیوکلیئر تنصیبات کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی ہے، امید ہے ایران پر ایک اور حملے کی نوبت نہیں آئے گی، ایران کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول بنایا ہے، درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے ۔

دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خواہش کا بھی  دعویٰ کیا اور کہا کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کرنا چاہتی ہے ۔

اس دوران امریکی صدر  نے  2  ریاستی حل کے سوال پر جواب دیا کہ  ’ میں  نہیں جانتا نیتن یاہو سے پوچھیں، اس پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو  نے مخالفت کردی ‘۔

 فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو پڑوسی ممالک سے بہت اچھا تعاون حاصل ہے، اسرائیل کے ساتھ مل کرکئی کامیابیاں حاصل کیں جو مستقبل میں اور زیادہ کامیابیوں میں بدلیں گی ۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس کے صدر سے خوش نہیں کیونکہ انہوں نے یوکرین سے جنگ ختم نہیں کی۔

امریکی صدر نے  یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کا بھی اعلان  کیا اور بتایا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے قریب ہیں، ہم نے دنیا میں کئی جنگوں کو روکا، پاک بھارت جنگ کو تجارت سے روکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain