تازہ تر ین

زارا نور کا اینٹی ایجنگ پروڈکٹس پر اعتراض

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کی فروغ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے بھی  اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کی فروغ پر اپنے خیالات کا اظہار انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا۔

’عمر بڑھنے کی سچائی قبول کریں‘، زارا نور اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کے فروغ پر ناراض
فوٹو سوشل میڈیا

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ برائے مہربانی اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کو فروغ دینا چھوڑ دیں، عمر بڑھے گی اور یہ واحد قدرتی اور خوبصورت سچائی ہے، اسے قبول کریں، عمر کے بڑھنے کو کنٹرول نہ کریں۔

زارا نے لکھا کہ سلمنگ ڈراپس، وہ دوا جو آپ کا وزن کم کرتی ہے یا آپ کی جلد کا رنگ ہلکا کرتی ہے براہ کرم ایسے پروڈکٹس کی تشہیر بند کریں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے آخر میں مزید لکھا کہ ادویات کے ساتھ منشیات کا استعمال بدترین قسم کی لت ہے، اپنی سوچ اور اپنے دماغ پر کام کریں جو ہمیشہ رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain