لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار سرراجرمور89 برس کی عمر میں سرطان کے مرض سے شکست کھاگئے۔ان کے خاندان نے راجر مور کے انتقال کی تصدیق کردی ہے ۔ر اجرمو رکے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاہے کہ ان کا انتقال سوئزرلینڈ میں ہوا۔وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی زندگی کےآخری ایام میں ان کے گردچاہنے والوں کاتانتابندھارہتاتھا۔ راجرمور1927 میں 14اکتوبرکولندن کے علاقے اسٹاک ویل میں پیداہوئے تھے ۔ر اجر مو رنے مشہورزمانہ جیمز بو نڈسیر یزمیں اداکاری کےجو ہرد کھائے۔وہ 1973 سے 1985 تک جیمزبانڈکے روپ میں اپنے مداحوں کے دل جیتے رہے۔ ان کادی سینٹ فلم میں سائمن ٹیمپلرکا کرداربھی ا مر ہو گیا ۔راجر مورآخری بارلندن کے رائل فیسٹول ہال کی تقریب میں دکھائی دئے تھے۔اس موقع پر ان کا فقیدالمثال استقبال ہو اتھا ۔راجرمور کی آخری رسومات ان کی خواہش کےمطابق مناکو میں ہونگی۔ یہ آخری رسومات نجی نوعیت کی ہونگی۔
