تازہ تر ین

ہالی وڈ کی نئی سپائی تھرلر فلم ایٹامک بلانڈ کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ اسپائی فلم ایٹامک بلانڈ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ڈیوڈ لیچ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایم آئی سکس کی ایک ایسی انڈر کوور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جسے سرد جنگ کے دوران ساتھی ایجنٹ کی پراسرار موت کا کھوج لگانے کیلئے برلن بھیجا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں چارلز تھیرون،جیمز میکن وائے،جوہن گڈمین،ایڈی مارسن،ٹوبی جونز،جیمز فاکنر اور ٹل شویگر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اے جے ڈکس اور ایرک گیٹر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم 28جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain