ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے مجھے کامیاب کیریئر سمیت بہت کچھ دیا اس لئے وہ ہالی ووڈ نہیں جائیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایسی فلموں کا حصہ بنے رہنا چاہتی ہیں جو بہت اچھی ہوں اور بالی ووڈ کی فلمیں اچھی ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے مجھے کامیاب کیریئر سمیت بہت کچھ دیا۔ اس کے باوجود بھی اگر کوئی ہالی ووڈ کے ایسے پراجیکٹ کی آفر کرتا ہے جو بہترین ہو تو وہ اسے ضرور قبول کریں گی۔ ہالی ووڈ میں ان کی انگریزی زبان بھی بہت کام آئے گی جسے وہ اپنی پہلی زبان سمجھتی ہیں۔ بالی ووڈ میں فلمیں کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں نام بنانا ایک لمبا وقت تھا جہاں وہ کامیاب رہیں اور ان کے پاس مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیوں کا وقت ہی نہیں۔ اس سے قبل بھی جب انٹرویو کے دوران اداکارہ سے ہالی ووڈ انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا یہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کب زندگی آپ کو کس راستے پر چلادے جبکہ میں نے زندگی میں کسی بھی چیز کو کبھی بھی نہ نہیں کہا کیونکہ جب کسی کا وقت آ جائے تو آپ کو کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا اور وہ کام ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ میں کامیاب انٹری کے بعد بہت سی اداکارائیں ہالی ووڈ کا رخ کرنا چاہتی ہیں تاہم جب اداکارہ کترینہ کیف سے اس حوالے سے پوچھا گیا تھا تو ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کب زندگی آپ کو کس راستے پر چلادے جبکہ میں نے زندگی میں کسی بھی چیز کو کبھی بھی نہ نہیں کہا کیونکہ جب کسی چیز کا وقت آجائے تو آپ کو کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا اور وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔ اداکارہ کی اس بات سے مداحوں کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ بھی دپیکا اور پریانکا کی طرح ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں لیکن اداکارہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔