کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میرے دل میں بیٹے کی ذرا سی بھی خواہش نہیں ہے ،بیٹیوں نے میری قسمت بدل دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان ندا یاسر نے شاہد خان آفریدی سے سوال کیا کہ آپ کی چار بیٹیاں ہیں ،کبھی ایسا ہوا کہ بیٹے کی پیدائش کے لیے دعائیں یا منتیں مانگی ہوں ؟اس سوال پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پختون معاشرے میں بیٹوں کا رواج بہت زیادہ ہے لیکن آپ یقین کریں کہ میرے دل و دماغ میں بیٹے کی ذرا سی بھی خواہش پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کے حوالے سے آپ کی احادیث مبارکہ بھی موجود ہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ میری ہر بیٹی کے ساتھ مجھے کھلی آنکھوں سے ایسا نظر آیا جیسے میری قسمت بدل رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے جتنے بھی دوست ہیں جن کی نئی شادیاں ہوتی ہیں ،ان کے لیے میر ی ہی دعا ہوتی ہے کہ پہلی اولاد بیٹی ہی ہو۔