لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈل رابعہ بٹ نے ٹی وی پرکام سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رابعہ بٹ کو کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک سینئرڈائریکٹر نے اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے کے لئے رابطہ کیا لیکن انہوں نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام سے انکارکردیا ہے۔اس بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ رابعہ بٹ کافی عرصے سے اداکاری میں دلچسپی نہیں لے رہیں۔ انہوں نے فاروق مینگل کی فلم”ہجرت“سے اداکاری کا آغازکیا تھا جس کے بعد انہیں بہت سے ڈراموں اور فلموں میں کام کی پیشکش موصول ہوچکی ہے لیکن وہ مسلسل انکار کرتی جارہی ہیں۔ اس بارے میں رابعہ بٹ کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔