جاپانی ماہرین نے محض گائے پر زیبرا جیسا پینٹ کرکے نوبل انعام حاصل کرلیا ہے۔
لیکن خیال رہے کہ یہ “نوبل انعام” سائنسی نہیں بلکہ آئی جی نوبل انعام ہے۔ آئی جی نوبل انعام ایک مزاحیہ انعام ہے جو ہر سال دیا جاتا ہے۔ اسے ایسے تحقیقی کاموں کے لیے دیا جاتا ہے جن میں مزاح بھی ہو مگر سوچنے پر مجبور کرنے والا علمی پہلو بھی ہو۔
جاپان کے محققین کی ٹیم نے دیکھا کہ اگر گائے کو زیبرا جیسا سفید کالا دھاری دار رنگ دیا جائے تو خون چوسنے والے مکھی نما حشرات اس پر کم بیٹھتے ہیں۔
نتیجتاً پایا گیا کہ زیبرا طرز کی سفید کالی دھاریوں والی گائے پر مکھیاں تقریباً 50 فیصد کم بیٹھیں دوسرے دو گروپوں کی نسبت۔
اس کے علاوہ گائے نے مکھیوں سے چھٹکارہ پانے کے لیے سر ہلانے، دم مارنے وغیرہ جیسے ردعمل کا مظاہرہ بھی کم کیا۔