لندن (پانا)سپر بائیک کی دوسرے ریس جوناتھن ریا نے جیت لی۔آئرش رائیڈر جوناتھن ریا نے اپنے حریف ٹام سائیکس سے مجموعی برتری بھی چھین لی۔برطانیہ میں ڈوننگٹن پارک میں بنے ٹریکس پر رائیڈرز کی مہارت اور تیزی کا ہوا خوب امتحان، دائیں بائیں بل کھاتے ٹریک پر کوئی گرا اور کوئی گرتے گرتے سنبھلا، دوسری ریس میں سابق چیمپئن جوناتھن ریا نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے ریس میں کامیابی سمیٹ لی۔ آئرش رائیڈر جوناتھن ریا نے اپنے حریف ٹام سائیکس سے مجموعی برتری بھی چھین لی۔