ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کی جانب سے ٹوئٹر پر غیر اخلاقی ٹوئٹس کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کا اکاو¿نٹ بند کردیا تھا جب کہ گلوکار نے ایک بار پھر جب اپنا نیا اکاو¿نٹ بنایا تو وہ بھی معطل کردیا گیا۔ابھیجیت بھٹاچاریا کوسوشل میڈیا پرآخری باراپنی گندی زبان کا استعمال کرنا اتنا مہنگا پڑا تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے ان کے اکاو¿نٹ ہی بند کردیا گیا تھا اوراب ایک بار پھر جب گلوکار نے نیا اکاو¿نٹ بنایا تو ٹوئٹر نے پھر سے ان کا اکاو¿نٹ کچھ گھنٹوں کے لیے معطل کردیا۔گلوکار نے اپنے نئے اکاو¿نٹ میں ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب سے ساتھ مل کروہ بھارت کے مخالفین کوسبق سکھائیں گے، میری آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی، میری آواز ان لوگوں کے خلاف اٹھتی رہے گی جو بھارت اور بھارتی فوج کے خلاف کچھ بھی کہیں گے اوراس کام میں ہم سب متحد ہیں۔ابھیجیت نے کہا کہ میں نے اپنا نیا اکاو¿نٹ بنایا ہے جب کہ میرے نام سے بنے دیگر اکاو¿نٹ جعلی ہیں، جب تک میرا تصدیق شدہ اکاو¿نٹ دوبارہ فعال نہیں ہوتا تب تک مجھے اس اکاو¿نٹ پر فالو کیا جائے اوراب ہم سب مل کر ان سب لوگوں کی آوازوں کے دبا دیں گے جو بھارت کے بولتے ہیں۔اس سے قبل اکاو¿نٹ بند ہونے پر ابھیجیت کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پورا بھارت ان کے ساتھ ہے جب کہ گلوکارسونو نگم نے بھی ابھیجیت بھٹاچاریہ کی حمایت میں ٹوئٹرپرجانبداری کا الزام لگاتے ہوئے اپنا اکاو¿نٹ بند کردیا تھا۔واضح رہے کہ گلوکار نے نئی دلی کی جواہرلال نہرو یونی ورسٹی کی طلبہ رہنما شہلا راشد پر جسم فروشی کا الزام لگاتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس پر ان کا اکاو¿نٹ بند کردیا گیا تھا۔