ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہانا بہت اچھی اداکارہ بنیں گی۔بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کو کنگ خان کے نام سے جانا جاتا ہے ان کی بیٹی سہانا ابھی صرف 17 برس کی ہوئی ہیں لیکن ان کی مقبولیت کسی بھی اسٹار سے کم نہیں ،سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔اس خبر کو بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو پہچاننا مشکل شبانہ اعظمی نے ٹویٹر پر سہانا کی اداکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے الفاظوں کو یاد رکھنا سہانا خان مستقبل میں بہت اچھی اداکارہ ثابت ہوگی ‘،’میں نے ویڈیودیکھی ہے جس میں سہانا اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں ،یہ ویڈیو بہت زبردست ہے میری دعائیں سہانا کے ساتھ ہیں‘۔شاہ رخ خان نے فوراً جوابی پیغام دیتے ہوئے شبانہ اعظمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’آپ کے الفاظ میری چھوٹی بیٹی کیلئے بڑی حوصلہ افزائی ہیں‘۔رواں برس کی ابتدا میں سہانا خان کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اسکول میں ہونے والے پلے میں سنڈریلا کا کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے تین بچے آریان ،ابرام اور سہانا خان ہیں،شاہ رخ اپنے بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کیلئے فکر مند رہتے ہیں۔