اسکاٹ لینڈ میں بادشاہت کا خود ساختہ دعویدار افریقی قبیلہ گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے سرحدی علاقے میں ایک افریقی قبیلہ جو کچھ عرصے قبل زمبابوے سے آیا تھا اس نے خود ساختہ طور پر بادشاہت کا دعویٰ قائم کر رکھا تھا جسے انہوں نے ‘Kingdom of Kubala’ کا نام دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ قبیلہ چند افراد پر مشتمل ہے اور انہوں نے ایک نجی جگہ پر ڈیرہ ڈال رکھا تھا اور دعویٰ کرتے تھے کہ وہ اپنے اجداد کی زمین واپس لینے آئے ہیں جو 400 سال قبل ان سے چھین لی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جگہ خالی کرنے کی وارننگ کے بعد بھی جب جگہ خالی نہ کی گئی تو پولیس اور امیگریشن حکام نے چھاپہ مار کر خود ساختہ افریقی بادشاہت ختم کر دی اور بادشاہت کے خود ساختہ دعویدار قبیلے کے افراد کو گرفتار کر لیا۔