تازہ تر ین

ٹرمپ امن منصوبے پرحماس کا جواب: اسرائیل نے غزہ پر قبضے کا منصوبہ فوری روک دیا

اسرائیل نے  حماس کے ردعمل  کے بعد  ٹرمپ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عمل شروع کردیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کی زیرصدارت حالیہ پیشرفت کی روشنی میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف، آپریشنز،  انٹیلی جنس اور پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کےسربراہان سمیت  دیگر نے  شرکت کی۔

اجلاس کے دوران  اسرائیل کے چیف آف اسٹاف  نے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے پرعمل درآمدکی تیاری آگے بڑھانےکی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کی حفاظت اولین ترجیح ہے، افواج کی حفاظت کےلیےآئی ڈی ایف کی تمام صلاحیتیں سدرن کمانڈکو تفویض کی جائیں گی۔

 اسرائیلی مغویوں کے اہل خانہ کا  بیان

دوسری جانب اسرائیلی مغویوں کے اہل خانہ  کا کہنا ہے  کہ صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتےہیں لیکن  نیتن یاہو مغویوں کی واپسی کے لیے فوری مذاکرات شروع کریں۔

حماس کےجواب کی روشنی میں اسرائیلی وزیراعظم کےآفس سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مغویوں کی رہائی کےلیے منصوبےکے پہلے مرحلے پر فوری عمل درآمدکی تیاری کررہا ہے،  جنگ کے خاتمےکے لیےکام جاری رکھیں گےجو صدر ٹرمپ کے وژن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نےآئی ڈی ایف کو غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کو فوری روکنےکاحکم دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل اپنی کارروائیوں کو غزہ پٹی میں دفاع میں تبدیل کرے گا جب کہ غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے آپریشن کو روک د یا جا ئے گا۔

برطانوی وزیراعظم، فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر کا بیان

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے   ٹرمپ معاہدے پر بلا تاخیر عمل درآمدکےلیےفریقین پرزور دیا جارہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے مطابق  حماس کا امریکی امن منصوبہ تسلیم کرنا اہم پیش رفت ہے، ٹرمپ کی کوششوں کے حامی ہیں جس نے ہمیں امن کےقریب پہنچایا، مزید مذاکرات اورپائیدارامن کے لیےاتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، لڑائی کےخاتمے، یرغمالیوں کی واپسی اور امداد تک رسائی کا یہ بہترین موقع ہے۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی، حماس غیرمسلح اور لڑائی فوری ختم ہونی چاہیے، یہ سب انتہائی تیزی سے ہونا چاہیے، تقریباً 2 سال بعد امن کےلیے یہ بہترین موقع ہے،جرمنی غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھےگا۔

فرانس کے صدر میکرون کا کہنا تھاکہ حماس کے عزم پربلاتاخیر عمل کیاجائے، اب امن کی جانب فیصلہ کن پیش رفت کرنےکا موقع ہے،  امریکا، اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور دیگربین الاقوامی شراکت داروں کےساتھ اپناکرداراداکریں گے۔

 ترجمان اقوام متحدہ کا بیان

ترجمان اقوام متحدہ کا کہناہے کہ حماس کےبیان سے یو این سیکرٹری جنرل گوتریس کی حوصلہ افزائی ہوئی،  یو این چیف نے تمام فریقین پرزوردیا ہےکہ غزہ جنگ کوختم کرنےکے موقع سےفائدہ اٹھائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain