تازہ تر ین

آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے تسلیم مطالبات کے نکات جاری کردیے

آزاد کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تسلیم کیے جانے والے تمام مطالبات کے نکات جاری کر  دیے۔

آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر حکومت کے ساتھ طے پانے والے مذاکرات کی تصاویر ڈالتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ 38 مطالبات لے کر نکلے تھے اور 42 منوا کر آئے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔

1۔ آزاد کشمیر میں پرتشدد واقعات سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے! بنجوسہ، پلوک، مظفرآباد،دیرکوٹ، ریان کوٹلی اور میرپور میں مقدمات کے اندراج کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا قیام کیا جائے گا جو ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل ہو گا

2۔ یکم اور 2 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والے شہریوں کو اتنا ہی معاوضہ دیا جائے گا جتنا پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو ملے گا اور گولیوں سے زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو ایک نوکری 20 دن کے اندر دی جائے گی!

3۔ مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے دو اضافی تعلیمی بورڈ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن سے 30 دن کے اندر منصوب کیے جائیں گے !

4۔ میرپور میں منگلا ڈیم کے مد میں کی گئی زمین 30 دن میں ریگولرائز کی جائے گی

5۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 والی پوزیشن اور عدالتی فیصلے کے مطابق 90 دن میں بحال کیا جائے گا!

6۔ حکومت آزاد کشمیر 15 دن میں صحت کارڈ کا اجراء کرے گی!

7۔حکومتی فنڈ سے مرحلہ وار CT Scan اور MRI مشین آزاد کشمیر کے ہر ضلعے میں دی جائیں گی!

8۔ حکومت پاکستان 10 ارب روپے آزاد کشمیر میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے ادا کرے گی!

9۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ممبران/مشیران کی تعداد کم کر کے 20 کی جائے گی!

10۔ احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ضم اور اس کو نیب قانون سے ہم آہنگ کیا جائے گا!

11۔ حکومت پاکستان دو tunnels کی تعمیر کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کرے گی، جن میں ایک کہوری/کمسیر ٹنل جبکہ دوسرا چپلانی ٹنل بنے گا جس کے لیے دسمبر 2022 میں سعودی حکومت فنڈ دے چکی!

12۔ مہاجرین کی نشستیں تب تک معطل رہیں گی جب تک خصوصی قانون کمیٹی اپنی رائے نا دے، اور 6 رکنی قانون کمیٹی میں دو رکن حکومت پاکستان، دو رکن حکومت آزاد کشمیر اور دو رکن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہوں گے!

13۔ رواں مالی سال میں میرپور آزاد کشمیر میں بین القوامی سطح کے ائیرپورٹ کے قیام کا منصوبہ تشکیل دیا جائے گا!


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain