لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر جنید خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کو میچ سمجھ کر کھیلنا ہوگا جس سے پریشر بھی کم ہوگا اور پرفارمنس بھی اچھی ہوگی۔ ان کا مزید یہ کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا تو ہر کھلاڑی کی خواہش ہوگی کہ وہ جلد از جلد ان کے بیٹسمین آوٹ کرے، تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اس وقت برمنگھم میں پریکٹس کررہی ہے جنید خان بھی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میں موجود ہیں ، جنید خان کا کہنا ہے کہ مقابلہ صرف انڈیا کہ ساتھ نہیں بلکہ دو اور ٹیمیں ہیں جن سے جیتنا لازمی ہے ، بھارت کے خلاف میچ کو میچ سمجھ کر کھیلنا ہوگا جس سے پریشر بھی کم ہوگا اور پرفارمنس بھی اچھی ہوگی۔ ان کا مزید یہ کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا تو ہر کھلاڑی کی خواہش ہوگی کہ وہ جلد از جلد ان کے بیٹسمین آوٹ کرے۔ju