تازہ تر ین

نہال ہاشمی کی جے آئی ٹی کو دھمکی, سپریم کورٹ طلبی کی اندرونی کہانی

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سنیٹر نہال ہاشمی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے ¾ تم جس کااحتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹاہے۔تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کی 28 مئی کو کی گئی ایک تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے ¾ویڈیو میں نہال ہاشمی خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے۔ ہم نواز شریف کے کارکن ہیں۔ جنہوں نے حساب لیا ہے اور جو لے رہے ہیں کان کھول کر سن لو، ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تم آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہوجاو¿ گے۔ ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لئے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے۔بعد ازاں متنازع تقریر پر اپنا موقف دیتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میری تقریر غیر جمہوری افراد کے خلاف تھی۔ مسلم لیگ (ن) کا ہر دور میں احتساب ہوتا رہا ہے۔ اگر مجھے جے آئی ٹی کے بارے میں بولنا ہوتا تو نام لیتا ¾ احتساب کے نام پر انتقام نہیں ہونا چاہیے اور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کررہا تھا۔ جب پاکستان ترقی کرتا ہے ایسا مائنڈ سیٹ آجاتا ہے جو پاکستان کو پیچھے لیجانا چاہتا ہے ۔کچھ لوگ پاکستان کو آگے نہیں جانے دینا چاہتے اور پاکستان میں کچھ لوگ آئین اور جمہوریت کے خلاف ہیں ¾کچھ لوگ پاکستان کو آگے نہیں جانے دینا چاہتے ¾جب پاکستان ترقی کرتا ہے ایسا مائنڈ سیٹ آجاتا ہے جو پاکستان کو پیچھے لےجانا چاہتا ہے۔سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ خود وکیل ہوں ،اس طرح کسی کا نام نہیں لیتا،اگر نام لینا ہوتا تو سیدھا نام لیتا اور میں وکیل ہوں اس لئے عدلیہ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ وزیراعظم نوازشریف نے حسین نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے اور تفتیش کرنے کے حوالے سے سنیٹر نہال ہاشمی کے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف وضاحت کے لئے وزیراعظم ہاﺅس طلب کیا ہے بلکہ پارٹی پالیسی اور ڈرپلن کی خلاف ورزی پر نہال ہاشمی کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ پاناما کیس جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکی دینے والے سنیٹر نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی۔ آصف کرمانی نے نہال ہاشمی کو پارٹی رکنیت معطلی اور شوکاز نوٹس سے آگاہ کیا۔ نہال ہاشمی نے سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما سنیٹر نہال ہاشمی کو بڑھکیں مارنا کچھ زیادہ ہی مہنگا پڑ گیا، پہلے تو پارٹی سے فارغ کیا گیا اور اب چیف جسٹس آف پاکستان نے ان کی تقریر پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے نہال ہاشمی کی تقریر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب کر لیا ہے۔ نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو آج دوپہر ایک بجے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain