لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارعمران عباس کا قیمتی موبائل ترکی میں چوری ہوگیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران عباس گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے لئے ترکی گئے ہوئے جہاں وہ گزشتہ روز استنبول میں موجودتھے ۔عمران عباس کسی کام سے گئے تو اپنا موبائل گاڑی میں چھوڑ گئے لیکن جب وہ واپس آئے تو موبائل غائب تھاجبکہ اس سے قبل ان کی ایک قریبی ساتھی مدیحہ مجیدکا موبائل بھی ان کی جیب سے نکال لیا گیا۔ عمران عباس سمیت دیگرفنکاروں نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ترکی جیسے ملک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس طرح کے واقعات نہایت افسوسناک ہیں۔