تازہ تر ین

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تھائی شاہی محل کی جانب سے سابقہ ملکہ سری کٹ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سابقہ ملکہ سری کٹ، موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں۔

سابقہ ملکہ آنجہانی بادشاہ بھومی بول کی اہلیہ تھیں، جنہوں نے 1946 سے 2016 تک حکمرانی کی۔

ترجمان تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ سابقہ ملکہ کے انتقال کے باعث تھائی لینڈ کے وزیراعظم ملائیشیا میں ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain