تازہ تر ین

طیارہ حادثے میں مرنے کی خبر سے تھرتھلی مچ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک )فرانس کی ویب سائٹ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے پیرس میں طیارہ حادثے میں مرنے کی خبرجاری کردی جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد افواہ نکلی۔ فرانس کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بیٹی سہانا خان کی سالگرہ منانے کے بعد اپنےذاتی معاونین اوردیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلف اسٹریم کی پرواز جی 550 جیٹ کے ذریعے بزنس میٹنگ کے لیے جارہے تھے کہ ان کا جہاز پیرس کے نواح میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں شاہ رخ خان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔کنگ خان کے مرنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ متعدد بھارتی ویب سائٹس نے بھی تصدیق کیے بغیر کنگ خان کے مرنے کی خبر شائع کی لیکن فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو معاملے میں کودنا پڑا اور انہوں نے خبر کو من گھڑت قرار دیدیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain