ممبئی :(ویب ڈییسک )بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور جیکولین فرنانڈس ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ میں عشق لڑائیں گے۔بالی ووڈ کے مشہور کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اے بی سی ڈی‘ کے دونوں سیکوئل کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا جب کہ فلم نے باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار اب فلم کے تیسرے سیکوئل کے ساتھ دوبارہ مداحوں کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار ریمو نے اس بار نوجوان جوڑی ورن دھون اور شردھا کپور کی جگہ فلم ’کک‘ کی جوڑی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح ’اے بی سی ڈی 3‘ میں بالی ووڈ کے سلطان کے ساتھ جیکولین فرنانڈس عشق لڑائیں گی۔ فلم میں سلمان خان ایک بڑی عمر کے تربیت یافتہ ڈانسر کے ساتھ 13 سالہ بیٹی کے والد کا کردار ادا کریں گے جب کہ جیکولین ڈانس ٹیچر کے کردار میں نظر آئیں گی۔واضح رہے فلم” اے بی سی ڈی 2“ میں ورن دھون اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔