چینی شہری نے لگ بھگ تمام کمائی اپنی خوبصورت بیوی پر خرچ کر دی، لیکن جب اس کی نوکری ختم ہوئی تو بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی۔
ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے ژیجیانگ یورنیورسٹی سے قانون کے ڈگری یافتہ 43 سالہ شخص جس کا نام قیانکیان معلوم ہوا ہے، اس کی یہ داستان چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
یہ شخص چین کے مشرقی صوبے ہانگژو میں ایک سرکاری ادارے میں وائٹ کالر ملازم تھا اور اس کی ماہانہ آمدنی 50,000 یوآن (7,000 امریکی ڈالر) تھی۔
پانچ سال قبل یہ شخص کسی وجہ سے اپنی ملازمت کھو بیٹھا اور تب سے اب تک یہ ڈلیوری رائیڈر کا کام کر رہا ہے اور اس کی ماہانہ آمدنی صرف 10 ہزار یوآن (تقریباً 1,400 امریکی ڈالر) سے کم ہے۔
اس نے چینی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس کی بیوی اس کے پیسوں سے محبت کرتی تھی۔ وہ عورت جسے میں نے سب سے زیادہ چاہا اور اسکی خوبصورتی پر مر مٹا، کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ میرے ساتھ ایسا کرے گی۔
اس نے بتایا کہ ہم دونوں آن لائن گیمز کھیلنے کے دوران ملے پھر شادی کرلی، میرے دوست اسے دیکھ کر میری قسمت پر رشک کیا کرتے تھے۔
اسکا کہنا تھا کہ اس کی سابق بیوی نے میری ساری کمائی مہنگی اشیا، میک اپ، قیمتی کپڑوں اور بیگز پر اڑا دی۔ تاہم میں اپنی موجودہ فوڈ ڈلیوری کی ملازمت سے مطمئن ہوں، تنہا ہونے کے باوجود آزاد ہوں۔





































