اسلام آباد (این این آئی)بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ اور سابق کپتان اظہرالدین نے پاکستان کےساتھ کرکٹ کھیلنے کی حمایت کر دی۔ ہربھجن نے کہا کہ اگر ملک کا مفاد کرکٹ نہ کھیلنے میں ہے تو پھر بھارت آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان سے کیوں کھیلتا ہے؟ اظہرالدین نے کہا کہ وہ پہلے ہی پاک بھارت کرکٹ بحال کرنے کی حمایت کر چکے ہیں۔سابق بھارتی کپتان اظہرالدین نے کہا کہ وہ پہلے بھی یہ معاملہ اٹھا چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔