تازہ تر ین

معروف گٹارسٹ اور کمپوزر عامر ذکی انتقال کرگئے

کراچی: (ویب ڈیسک )پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گٹارسٹ اور کمپوزر عامر ذکی 49 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔عامر ذکی کے بھائی شاہد نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عرصے سے بیمار تھے اور آج حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں جب کہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کل کی جائے گی۔عامرذکی وائٹل سائنز میوزیکل گروپ سے بھی وابستہ رہے اور انہوں نے 1994 میں پوری دنیا میں میوزیکل ٹور بھی کئے تاہم اس کے بعد انہوں نے وائٹل سائنز سے علیحدگی اختیار کرلی۔ لیجنڈری گٹارسٹ عامر ذکی نے 14 سال کی عمر میں گٹار بجانا شروع کیا اور پھر اس شعبے میں عالمگیر شہرت حاصل کی۔عامر ذکی نے 1995 میں اپنی سولو البم ’سگنیچر‘ کے نام سے جاری کیا اور اس کا ایک گانا ’میرا پیار‘ بہت مقبول ہوا تھا۔ ایک موسیقار کی حیثیت سے انہوں نے 2014 میں کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کیا اور دو روزہ آئی ایم کراچی فیسٹول میں اپنی آخری عوامی پرفارمنس دی۔ انتقال سے قبل عامر ذکی گلوکار سلیم جاوید کے ساتھ ان کے مشہور گانے ’تم میرے ہو‘ کی دوبارہ کمپوزنگ میں مصروف تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain