ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ شردھا کپور نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کے لیے بالکل تیار نہیں، اپنی تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز کیے ہوئے ہیں اور خود کو بہترین اداکارہ ثابت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ فلموں کی عکسبندی سے فراغت کے بعد وہ زیادہ تر وقت فیملی اور دوست احباب کے ہمراہ گزارتی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ہاف گرل فرینڈ ہے جس نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔