تازہ تر ین

وزیر اعظم کی توہین پر مقدمہ درج

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ناشائستہ تبصرے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ جھانسی کی ببینا تحصیل کے تھانہ علاقہ کے تحت گرام بڑرا رہائشی انکت نامدیو نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا کہ آکاش بھارتی اور جتندر اہروار نے ایک ویڈیو وائرل کیا ہے، اس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے شراب پی اور اس کے بعد وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔پولیس نے انکت نامدیو کی شکایت کی بنیاد پر آکاش بھارتی اور جتندر اہروار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ انچارج نے کہا کہ جلد ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain