تازہ تر ین

ذہنی تناﺅ اور کینسر

ڈاکٹرنوشین عمران
آسٹریلیا کے سوناش انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو مسلسل ذہنی تناﺅ، پریشانی یا ڈپریشن کا شکار ہوں ان میں ٹیومر اور کینسر کے ہونے کا رسک کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ خاص کر اس وقت جب ماضی میں بھی کسی جسمانی ٹیومر یا کینسر کا شکار ہو چکے ہوں۔ فارما سیوٹیکل سائنسز کی ماہر پروفیسر کا کہنا ہے کہ ذہنی تناﺅ کے باعث جسم کے اندرونی خلیوں میں کینسر یا ٹیومر کی افزائش اور پھیلاﺅ کے لئے نئے راستے بن جاتے ہیں۔ ان کے مطابق نفسیاتی دباﺅ، تناﺅ، پریشانی دماغ پر اثر کرتی ہے، یادداشت اور سوچ پر اثر کرتے ہیں اور ذہن پر دباﺅ ڈالتے ہیں، اسی طرح جسم کے اندرونی خلیوں اور تمام اعصابی نظام پر دباﺅ ڈالتے ہیں جس سے خلیوں کی قدرتی نارمل نشوونما متاثر ہو جاتی ہے۔ ایسے میں وہ جسمانی نظام جس میں پہلے سے کچھ خلل ہو، اس کے خلیوں میں ایک ابنارمل نشوونما شروع ہو جاتی ہے جو آگے چل کر ٹیومر یا کینسر کی شکل اختیار کرتی ہے۔
طبی مرکز میں چوہوں پر کیے جانے والے تجربات کی روشنی میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ چوہے جن کو گھبراہٹ، خوف، پریشانی یا ایسے حالات میں رکھا گیا جن سے ان پر ذہنی تناﺅ بڑھ گیا۔ ان چوہوں میں کچھ عرصے بعد ٹیومر یا کینسر کے خلیے بننے کی شرح چھ گنا بڑھ گئی جبکہ ان کی نسبت آزاد اور آرام دہ ماحول میں پرسکون رہنے والے دوسرے تجرباتی چوہوں میں کینسر یا ٹیومر نہیں دیکھا گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق بہت لمبے عرصے تک ذہنی تناﺅ کا شکار رہنے والے افراد میں چھاتی اور پراسٹیٹ کے کینسر کی شرح زیادہ ہے۔ اوہاٹسو یونیورسٹی کے مطابق انسانی جسم اگر مسلسل تناﺅ کا شکار رہے تو اس کا اپنا مدافعاتی نظام نہ صرف کمزور ہو جاتا ہے بلکہ اس کے اپنے خلاف کام شروع کر دیتا ہے جس کے باعث جسم کسی نے کسی ایسی بیماری میںمبتلا ہو جاتا ہے جو اسے باہر سے نہیں لگی بلکہ اس کے اپنے جسم کی پیداوار ہے۔ مسلسل تناﺅ سے جنیاتی نظام میں ”سٹریس جین اے ٹی ایف تھری“ متحرک ہو جاتی ہے جو نہ صرف کسی بڑی بیماری بلکہ کینسر کی وجہ بھی بنتی ہے۔
نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق مسلسل ذہنی تناﺅ کے باعث دماغ سے ایسے مضر سگنل خلیوں تک جاتے ہیں جو ان کی ابنارمل نشوونما شروع کر دیتے ہیں۔ ایسی نشوونما ٹیومر یا کینسر کی شکل اختیار کر جاتی ہے۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain