ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی شادی کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات بھیجنے پر مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن جن کی اداکارہ جیا بچن کے ساتھ شادی کی سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات بھیجنے پر مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا کہ یہ ان کے مداحوں کی ہی دعا ہے جس کی وجہ سے وہ خوش و خرم شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔