ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار دھرمیندر نے کہا ہے کہ ان کا خواب تھا کہ کپور خاندان کی طرح ان کی آئندہ نسلیں بھی فلم انڈسٹری میں آئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر نے کہا کہ بالی وڈ میں کپور خاندان کو ”فرسٹ فیملی“کہا جاتا ہے اور جب وہ ان کی فلمیں دیکھتے تو سوچتے تھے کہ کاش ان کی آئندہ نسل بھی فلموں میں آئے۔دھرمیند نے مزید کہا کہ میرے پوتے کرن دیول کے فلموں میں قدم رکھنے سے میرا خواب پورا ہو رہا ہے۔