Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی
    • امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
    • ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
    • سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی
    • شہباز شریف نے امریکا اور ایران امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا
    • چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
    • ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہائی پروفائل تقریب میں اپنی 80ویں سالگرہ منائی
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کی جارحانہ حکمت عملی ، فیصلہ کونسی عدالت کریگی ، اعلان کر دیا

    By Daily Khabrainجون 6, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور، اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارا حساب کل بھی لیا گیا اور آج بھی احتساب کا سامنا ہے لیکن ہم پریشان نہیں ہوئےمعلوم نہیں مخالفین کا کیا ایجنڈا ہے لیکن تمام سازشوں کے باوجود ترقی کا ہمارا سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا،پاکستان معاشی طاقت بننے جارہا ہے اب دھرنے اور گالیاں دینے والوں کو ووٹ دینے والے عوام پچھتا رہے ہیں، ترقیاتی منصوبے کرپشن سے پاک ہیں، ہم نے شفافیت کی اعلی مثالیں قائم کیں، میٹرو منصوبے سے یقینا ترقی ہوئی،ٹھنڈے کمروں میں بہت اجلاس ہوچکے اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ایوان وزیراعلی میں اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سمیت صوبائی وزرا اور افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں مخالفین کا کیا ایجنڈا ہے لیکن تمام سازشوں کے باوجود ترقی کا ہمارا سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا، پاکستان معاشی طاقت بننے جارہا ہے اب دھرنے اور گالیاں دینے والوں کو ووٹ دینے والے عوام پچھتا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے کرپشن سے پاک ہیں، ہم نے شفافیت کی اعلی مثالیں قائم کیں، میٹرو منصوبے سے یقینا ترقی ہوئی، صاف پانی اور سیورج کے مسائل اب حل کریں گے، ٹھنڈے کمروں میں بہت اجلاس ہوچکے اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، رمضان بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیا خورونوش کی قیمتوں پرنظر رکھی جائے اور اگلا سال انتخابات کا سال ہے کارکنان تیاریاں تیزکریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی احتساب سے نہیں ڈرتے ہمارا حساب کل بھی لیا گیا تو ہم سرخرو ہوئے اور آج بھی احتساب کا سامنا ہے لیکن ہم پریشان نہیں ہوئے۔ ساہیوال کول پاورپروجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور 3600 میگا واٹ کے منصوبے پورے کرنے پر وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نیک نیتی سے بڑھکیں مارتے ہیں انہیں ہمیشہ کہتا ہوں کہ سوچ سمجھ کر بولا کریں لیکن انہوں نے جذبات میں آکر ملک بھر سے لوڈشیڈنگ 6 ماہ میں ختم کرنے کی بات کی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبوں پر تمام وزرا نے ہماری مخالفت کی لیکن میں خزانے پر بوجھ ڈال کر زبردستی وزیراعظم نوازشریف کو نئے منصوبے شروع کرنے پر قائل کیا اور اگر آج یہ منصوبے مکمل نہ ہوتے تو میں خود وزیراعظم سے کہتا آئیں اور استعفیٰ دیتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی جھوٹ کی سیاست کی اور نہ آئندہ کریں گے،جس نے 1999میں ہماری حکومت ختم کی آج وہ خود اس ملک میں نہیں ،اللہ کا نظام ہے جو کرتا ہے وہ بھرتا ہے،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں،گز شتہ روز بجلی کی 19ہزار میگاواٹ ریکارڈ پیداوار ہوئی،منصوبوں کو کم سے کم مدت ،لاگت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کررہے ہیں،اورنج لائن ٹرین اورمیٹروبس غریبوں کی بہترین خدمت ہے،ہمارے دور میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،مخالفین کا ایجنڈا نہ جانے کیا ہے،ترقی کا سفر جاری وساری رہے گا۔ وزیر اعظم نوازشریف نے عوام میں آکر سیاست کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمروں میں بیٹھ کر بہت اجلاس کر لیے اب عوام کے سامنے آگئے ہیں ،سازشیں ہوتی رہتی ہیں مگر ہمارا سفر نہیں رکے گا ،شہباز شریف اکثر نیک نیتی میں بڑی باتیں کر جاتے ہیں انہیں کہتا ہوں سوچ سمجھ کر بولا کریں۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا ۔پیر کو اجلاس میں سیاسی صورتحال، توانائی منصوبوں اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ سے وفاقی اور صوبائی وزرا ءکی بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اجلاس میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ یہ ہر پاکستانی کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ یہ مقدس ذمہ داری آنے والی نسلوں کو منتقل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو عالمی ماحولیاتی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان نے پیرس معاہدے کی توثیق کی ہے اور ماحول کو بچانے کیلئے تمام بین الاقوامی جدوجہد میں تعاون کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماحول کے دن کو منانے کا مقصد حقیقت میں ایک گہری سوچ وبیچار کا سبب ہے کیونکہ یہ دن لوگوں کو قدرت سے جوڑتا ہے اور اس کی حقیقت کو جاننے کیلئے ہمیں آگاہی کی ضرورت ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.