تازہ تر ین

کرن جوہر بالی ووڈ میں 3 نئے چہرے متعارف کرائیں گے

ممبئی: (ویب ڈیسک )نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے حوالے سے منفرد شہرت رکھنے والے بولی وڈ کے فلم ساز کرن جوہر نے حال ہی میں اپنی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ وہ تین نئے چہروں کو متعارف کرانے جا رہے ہیں۔کرن جوہر کی سالگرہ گزشتہ ماہ 25 مئی کو تھی، جب کہ انھوں نے سالگرہ کے حوالے سے منعقد ایک تقریب میں اعلان کیا کہ وہ اپنی ہوم پروڈکشن ’دھرما‘ کے تحت 3 اداکاروں کو متعارف کرانے جا رہے ہیں۔کرن جوہر نے نئے اداکاروں کے نام اور منصوبے سے متعلق کوئی بھی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے اتنا کہا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی ماضی کی روایت برقرار رکھے گی۔بولی وڈ لائف کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق ممکنہ طور پر کرن جوہر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی انایا پانڈے، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان، شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو متعارف کراسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain