تازہ تر ین

کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

پرتگال(آئی این پی) کرسٹیانو رونالڈو کو کون نہیں جانتا دنیائے فٹبال میں شہر ت کی بلندیوں پر پہنچنے والے فٹبال کھلاڑی نے مخالف ٹیموں کو مشکل میں ڈال کر پریشان کرنا سیکھا ہے ۔تاہم اب کرسٹیانو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کے بیٹے نے بھی مخالف ٹیموں کو حیرت زدہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں دو کمسن فٹبالرز کو چکما دے کر خوبصورت گول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔چیمپیئنز لیگ کے فائنل کے اختتام پر ریال میڈرڈ کے کھلاڑی اپنی فیملیز کے ہمراہ گراﺅنڈ میں موجود تھے کہ رونالڈو کے بیٹے نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مارسیلو اور ایک دوسرے فٹبالر کے بیٹے کو چکما دے کر شاندار گول اسکور کیا جس پر انہیں اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں اور شائقین نے بہت سراہا۔کرسٹیانو رونالڈو کے صاحبزادے ابھی صرف چھ سال کے ہیں لیکن فٹبال سے انتہائی لگا رکھنے کی وجہ سے وہ اپنے والد کے ساتھ ہی فٹبال اور جِم ٹریننگ کرتے ہیں لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ جونیئر رونالڈو کے فیورٹ فٹبالر ان کے والد نہیں بلکہ لیونل میسی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain